بھارت؛ امیر مردوں سے شادی کرکے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے جانے والی نوجوان لڑکی گرفتار

نوجوان لڑکی نے خود سے بڑے لیکن دولت مند مردوں سے 3 شادیاں کیں

بھارت میں طلاق یافتہ یا جن کی بیویاں انتقال کرگئی ہوں، ایسے امیر مردوں سے شادی کے بعد بھاری رقم بٹور کر فرار ہونے والی نوجوان لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزمہ سیما نے اعتراف کیا کہ اس نے 2013 میں پہلی شادی آگرہ کے ایک تاجر سے کی تھی۔

بعد ازاں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ کردیا اور سمجھوتے کے نام پر 75 لاکھ بٹور لیے۔ 2017 میں ایک سافٹ ویئر انجینیئر سے شادی کی۔

دوسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرکے تصفیے کے طور پر 10 لاکھ روپے لیے۔ پھر تیسری شادی گزشتہ برس جے پور کے بزنس مین سے کی۔

اس بار مقدمے بازی کے بجائے اس کے گھر سے 36 لاکھ روپے نقد اور زیورات لے کر بھاگ گئی۔ جس پر شوہر نے رپورٹ درج کرائی۔

جے پور پولیس نے سیما کو گرفتار کرکے دھوکا دہی اور چوری کے الزام پر تفتیش کا آغاز کردیا۔

 

Load Next Story