اسلام آباد:
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں طلبہ سے پاکستان کے خلاف کچھ نہ کرنے، چھوڑکر نہ جانے اور خدمت کرنے کا عہد لیا۔
مزید پڑھیں: اپنے بچے آرام سے بیٹھے ہیں اور لوگوں کے بچے جیلوں میں رل رہے ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کو انٹرنیشنل اسکالر شپس بھی فراہم کریں گے، انہوں نے ہونہار اسکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزار روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔
تقریب میں ہونہار اسکالر شپ کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا آغاز کیا گیا۔