لاہور:
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے دور میں بچوں کو ’مار دو، گرا دو، بم بنا لو‘ کا سبق دیا گیا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج طلبہ میں اسکالرشپ چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں مریم نواز کی خوشی دیدنی تھی۔
پی ٹی آئی کے دورِ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پچھلا فتنے اور فتنہ پارٹی کا دور گزرا، اس دور میں قوم کے بچوں کو ’مار دو،گرا دو،ڈنڈے پکڑ لو،پیٹرول بم بنا لو‘ کی تلقین کیا کرتےتھے۔
عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کی حکومت کا موازنہ موجودہ حکومت سے کرتے ہوئے کہا کہ ایک یہ نوازشریف کی بیٹی کا دور ہےجس میں بچوں کے ہاتھ میں ’لیپ ٹاپ‘دیے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی سہولت کے لیے الیکٹرک بائیکس، کاروبار کے لیے قرض حسنہ اور بچوں کی تعلیم کے لیے اسکالر شپس دی جارہی ہیں۔