متحدہ عرب امارات نے سالِ نو پر عام تعطیل کا اعلان کردیا
متحدہ عرب امارات نے سال نو کے جشن کو منانے اور سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ متوقع آمد کے پیش نظر یکم جنوری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت اور انسانی وسائل کی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا سال سب کےلیے خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور سال ہو۔
متحدہ عرب امارات میں سال نو کے موقع پر خصوصی طور پر پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں اور بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت بھی سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایسے پروگرامز کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
یاد رہے کہ سال نو کی چھٹی پہلے صرف سرکاری ملازمین کو دی گئی تھیں تاہم اب پرائیوٹ سیکٹرز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔