فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ لڑتے ہوئے ویڈیو وائرل

اداکار نے جون 2024ء میں ڈاکٹر زینب فیروز سے دوسری شادی کی، جو کہ ایک ماہرِ نفسیات ہیں


ویب ڈیسک December 23, 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے درمیان طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔ 

حال ہی میں ڈاکٹر زینب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر فیروز خان کو باکسنگ کے دوستانہ میچ میں ہراتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں موجود سب ٹائٹلز کے مطابق، یہ میچ فکس تھا اور پہلے سے طے تھا کہ ڈاکٹر زینب ہی جیتیں گی۔ 

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب نے کہا:"میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھی یادیں اکٹھی کر رہی ہوں اور ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔"

تاہم، اس ویڈیو کے باوجود سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان علیحدگی کی چہ میگوئیاں زور پکڑ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ تاہم، یہ شادی 2022ء میں طلاق پر ختم ہوئی۔

اس کے بعد، فیروز خان نے جون 2024ء میں ڈاکٹر زینب فیروز سے دوسری شادی کی، جو کہ ایک ماہرِ نفسیات ہیں۔ لیکن ان کی دوسری شادی بھی مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں