فحش مواد چلانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی عائد

چینی حکومت فحش مواد کے حوالے انتہائی سخت پالیسی رکھتی ہے


ویب ڈیسک December 23, 2024

چین نے فحش مواد چلانے والے پلیٹ فارم ’اونلی فینز‘ پر پابندی عائد کر دی۔

پابندی کے متعلق صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹس شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ نومبر کے آخر میں پلیٹ فارم تک رسائی ممکن تھی۔

واضح رہے چینی حکومت فحش مواد کے حوالے انتہائی سخت پالیسی رکھتی ہے۔

رواں ماہ کے ابتداء میں چین میں پلیٹ فارم تک رسائی کو صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا تھا۔جس  پر ’ویبو‘ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا طنزیہ کہنا تھا کہ حکومت تازہ گریجویٹس کو تنگ مارکیٹ میں روزگار دے رہی ہے جہاں وہ کانٹینٹ بیچ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔