شمالی وزیرستان؛ اسسٹنٹ کمشنر کے اہلکار سرکاری گاڑی سمیت اغوا

مغوی اہلکاروں کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا  جائے، گورنر خیبرپختونخوا


ویب ڈیسک December 23, 2024
فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان:

شمالی وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر کے اہلکاروں کو سرکاری گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا، گورنر نے رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے میر علی کے اسسٹنٹ کمشنر کے اہل کاروں کو سرکاری گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعے  کی رپورٹ طلب کرلی،  گورنر نے کہا کہ میرعلی میں اسسٹنٹ کمشنر میرعلی کے اہلکاروں کا سرکاری گاڑی سمیت اغوا قابل مذمت ہے۔ 

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ مغوی اہلکاروں کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا  جائے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں