سلمان خان کو بالی ووڈ میں بدمعاش کیوں سمجھا جاتا ہے؟ ارجن کپور نے سچ بتادیا

ارجن کپور کا نام سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ جڑا رہا ہے


ویب ڈیسک December 23, 2024

بھارت کے معروف اداکار ارجن کپور نے حالیہ پوڈکاسٹ میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کی شخصیت اور کام کی تعریف کی ہے۔ 

ارجن کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو غلط انداز میں دیکھا جاتا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ ایک گرم جوش اور عوام کے لیے کام کرنے والے انسان ہیں۔

ارجن کپور نے انٹرویو میں کہا: "سلمان خان بدمعاش یا سخت مزاج نہیں ہیں۔ وہ ایسے انسان ہیں جن کی گرم جوشی آپ چند منٹوں میں محسوس کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہیں سمجھنے کے لیے وقت دینا پڑتا ہے۔"

ارجن نے مزید کہا "انہوں نے سنیما کو ہمیشہ عوام کا میڈیم سمجھا ہے اور اپنے کام کو صرف تفریح کے لیے کیا ہے، نہ کہ صرف ایک فنکار کی حیثیت سے۔"

ارجن کپور ماضی میں سلمان خان کی فلم "وانٹڈ" کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سلمان نے ہمیشہ انہیں رہنمائی فراہم کی۔

خیال رہے کہ ارجن کپور کا نام سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ جڑا رہا ہے، جس کے باعث دونوں اداکاروں کے تعلقات خبروں میں بھی رہے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں