اکشے کمار کے اسٹائل پر تنقید؟ نانا پاٹیکر نے دیا کرارا جواب!

اکشے کے لائنز پڑھنے کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنانا بے جا ہے اور ہر اداکار کا اپنا الگ انداز ہوتا ہے، اداکار


ویب ڈیسک December 23, 2024

بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے اپنے ساتھی اداکار اکشے کمار کے اندازِ اداکاری کا دفاع کیا ہے۔ 

ایک انٹرویو میں نانا پاٹیکر نے واضح کیا کہ اکشے کے لائنز پڑھنے کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنانا بے جا ہے اور ہر اداکار کا اپنا الگ انداز ہوتا ہے۔

نانا پاٹیکر نے کہا، "ہر کسی کا اپنا اسٹائل اور پسند ہوتی ہے۔ اکشے لائنز پڑھ کر اداکاری کرتے ہیں، اور یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ آخر میں جذبات کے ساتھ پڑھنا اور پرفارم کرنا ایک مشکل کام ہے جو اکشے کامیابی سے کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود اس طریقے سے اداکاری نہیں کر سکتے، لیکن یہ اکشے کا منفرد انداز ہے جو انہیں ایک عظیم اداکار بناتا ہے۔

اپنی بات کو مضبوط کرنے کے لیے نانا پاٹیکر نے ہالی وڈ لیجنڈ مارلن برانڈو کی مثال دی اور بتایا کہ مارلن برانڈو نے فلم "لاسٹ ٹینگو ان پیرس" کے ایک سین کے دوران اپنے مکالمے یاد نہ ہونے پر انہیں اپنی ساتھی اداکارہ کی پیٹھ پر لکھ کر پڑھا تھا۔

انہوں نے کہا، "آج یہ سین بہترین مانا جاتا ہے، حالانکہ برانڈو صرف پڑھ رہے تھے۔ یہ سب ہر کسی کی اپنی پسند اور انداز پر منحصر ہے۔"

اگرچہ نانا پاٹیکر نئی فلم "ویلکم 3" کا حصہ نہیں ہیں، لیکن اکشے کمار اپنی کردار میں واپس آ رہے ہیں۔ فلم میں دیشا پٹانی، روینہ ٹنڈن، سنجے دت اور دیگر شامل ہیں، اور یہ 2024 میں ریلیز ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں