ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد کے علاقے میں سوتیلی بہن کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے الزام سوتیلے بھائی علی کو گرفتار کر کے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مدعیہ کے مطابق اس نے اپنے دوسرے شوہر کو واقعہ سے آگاہ کیا تاہم اس نے کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر وہ بیٹی کو لیکر بھائی کے گھر چلی گئی اور بچی کا جناح اسپتال میں میڈیکل بھی کرایا ہے۔
مدعیہ کے مطابق اس کی پہلے شوہر عبدالغنی سے 7 سالہ بیٹی ہے جو اس کے ساتھ رہتی ہے جبکہ دوسرے شوہر اسلم کا پہلی بیوی سے 20 سال کا بیٹا ہے واقعہ گزشتہ ماہ 28 نومبر کی درمیاںی شب پیش آیا تھا۔
ڈیفنس پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 1080 سال 2024 درج کر کے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔