ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی اسکواڈ کی کپتانی کریگ بریتھویٹ کریں گے اور جوشووا ڈی سلوا نائب کپتان ہوں گے


محمد یوسف انجم December 23, 2024

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی اسکواڈ کی کپتانی کریگ بریتھویٹ کریں گے اور جوشووا ڈی سلوا نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلیک اتھانازے، کیاسی کارٹی، جسٹن گریوز اور کیوم ہیج، ٹیون املاچ، عامر جنگو، میکائل لوئس، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپ کیمار روؤچ، کیون سنکلیئر، جیڈن سیلز اور جومل ویری کین شامل ہیں۔

فاسٹ باؤلر الزاری جوزف نجی مصروفیات کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں جبکہ فاسٹ باؤلر شمار جوزف انجری سے نجات نا پا سکے، بنگلا دیش کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے عامر جنگو کو پہلی بار ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں