امریکی اسپیس کرافٹ سورج کے قریب سے گزرنے کو تیار

اسپیس کرافٹ 24 دسمبر بروز منگل نیو یارک کے وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 53 منٹ پر سورج کے قریب ترین فاصلے سے گزرے گا


ویب ڈیسک December 24, 2024

امریکی خلائی ادارے ناسا کا ایک اسپیس کرافٹ کرسمس کی شام ’سورج‘ کے قریب سے گزرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

2018 میں سورج کا معائنہ کرنے کے لیے لانچ کیا جانے والا پارکر سولر پروب اس سال کرسمس کے موقع پر سورج سے 38 لاکھ میل کےفاصلے سے گزرے گا۔

ناسا کا اسپیس کرافٹ 24 دسمبر بروز منگل نیو یارک کے وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 53 منٹ پر سورج کے قریب ترین فاصلے سے گزرے گا۔

اس موقع پر اسپیس کرافٹ چونکہ مواصلاتی رینج سے باہر ہوگا اس لیے اس کے ساتھ فوری رابطہ ممکنہ نہیں ہو سکے گا۔ لیکن ناسا کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں ڈیٹا حاصل ہو جائے گا۔

20 دسمبر کو ناسا کو حاصل ہونے والی ٹرانسمیشن کے مطابق اسپیس کرافٹ معمول کے مطابق کام کر رہا تاھ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں