کراچی: حاملہ خاتون پراسرار طور پر جاں بحق

متوفیہ کی شناخت 22 سالہ ثناء کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر December 24, 2024
(فوٹو: فائل)

ڈیفنس قیوم آباد کی رہائشی حاملہ خاتون پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ جناح اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے قیوم آباد بی ایریا کی رہائشی خاتون پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس عدیل افضال نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ ثناء کےنام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ ثنا 6 ماہ کی حاملہ تھی جبکہ بلڈ پریشر کی مریضہ تھی جس کی حالت بگڑنے پر اس کے اہلخانہ پہلے خاتون کو قیوم آباد چورنگی کے قریب قائم نجی اسپتال لے جسے وہاں سے دوسرے کسی اسپتال لے گئے جہاں سے انھیں جناح اسپتال لیجانے کا کہا گیا اور جب ثنا کو جناح اسپتال لیجایا جا رہا تھا تو وہ دوران سفر ہی دم توڑ گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ وجہ موت طبعی قرار دی ہے۔تاہم، پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں