ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان سے مذاکراتی کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی اور کل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور سے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ممبران نے ملاقات کی ملاقات میں اسد قیصر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے آج مذاکرات کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کا پہلا دور، حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا ایک دور مکمل ہوچکا ہے جس میں حکومت نے پی ٹی آئی سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا تھا اور مزید بات چیت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔