علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
23 اور 24 دسمبر ملاجلا دن ہے۔ گھریلو ماحول اور ازدواجی تعلق میں تناؤ کے باوجود گزارہ رہے گا۔ مزاج میں برہمی کا عنصر ہوسکتا ہے۔ مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ کوِئی اہم ملاقات جو آپ کے لیے سکون اور توانائی کا سبب ہو ہوسکتی ہے یا کم از کم کال آسکتی ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے پیش رفت ہوسکتی ہے۔ 25 دسمبر کا دن آپ کے لیے کچھ تناؤ، الجھاؤ اور صحت کے متاثر ہونے کی خبر دیتا ہے۔ 28 دسمبر کا دن سفر اور رابطے کے لیے اچھا ہے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
23 اور24 دسمبر کو گھر اور صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ موسمی اثرات بخار اور سانس کا مسئلہ لاسکتے ہیں۔ کام یا رہائش میں تبدیلی کا سوچ سکتے ہیں۔ کسی سے تلخی ہوسکتی ہے، یہ کام کہ جگہ پر ہوسکتا ہے۔ کام میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔ 25 اور26 کو مارکیٹنگ سے وابستہ افراد کو مارکیٹ سے متوقع نتائج شاید حاصل نہ ہوں بلکہ کسی سے معاملہ خاصا خراب ہوسکتا ہے۔
برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
آپ کا سیارہ رجعت سے نکل چکا ہے اور اس ہفتے بیرون ملک آمدن کے ذرائع سے منسلک سیاروں کے ساتھ نظر بنارہا ہے۔ 23 دسمبر کو معدہ متاثر ہوسکتا ہے۔ گھر میں دل نہ لگے۔ بچوں کی وجہ سے عزت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ کسی بچے کو اعلٰی تعلیم کے لیے دور جانا پڑسکتا ہے۔ 25 دسمبر کو اپنی خوراک کا خیال رکھیں۔ کھانے پینے میں بے احتیاطی صحت خراب کرسکتی ہے۔
برج سرطان
سیارہ قمر ، 22 جون تا 23 جولائی
ہفتے کے ابتدائی ایام گھر کی تزئین وآرائش یا وراثتی حصول میں دقت کا سامنا ہوسکتا ہے۔ شریکِ حیات کا غصہ اور نفسیاتی الجھائو مزاج آپ کو برہم کرسکتا ہے۔ کمرے میں رات کو سوتے ڈر لگ سکتا ہے۔ اکیلے نہ سوئیں۔ 25 دسمبر کو اولاد کی صحت کا خیال رکھیں۔ بچوں اور محبوب کے بارے زیادہ حساسیت سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔
برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
سفر ہوسکتا ہے۔ دو اہم شخصیات سے مثبت ملاقات کی امید کی جاسکتی ہے۔ تیزرفتاری کی وجہ سے یا سفر کے دوران کسی شرپسند کی کسی حرکت کی وجہ سے مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔ کسی عزیز سے تلخی کی امید رکھیں۔ بیرون ملک سفر حاوی ہوسکتا ہے۔ 25 دسمبر کی شام آپ خاصے جذباتی دکھائی دیتے ہیں اور گھر کا ماحول اور فضا آپ کو جیل کی طرح لگے گی۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
23 اور 24 دسمبر کو چاند آپ کی جیب میں ہے۔ گویا کسی دوست کے تعاون سے مالی بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔ اخراجات کا گراف بھی بلند ہے۔ ایسے میں کسی اجنبی کی وجہ سے یا اولاد پر خرچ ہوسکتا ہے۔ 25 اور26 کو آپ کو سفر سے گریز کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ ایسا ممکن ہے کہ آپ کے مزاح کے خلاف کچھ ہو اور آپ کا خود پر قابو نہ رہے۔ تلخ نہ ہوں صبر سے صورت حال کا سامنا کریں۔
برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
بیرون ملک کسی ادارے سے منسلک افراد کو نئی پیش کشیں آسکتی ہیں۔ آپ خاصے پرسکون لگ رہے ہیں۔ آپ کا سیارہ محبوب کے خانے میں ہے، زحل ساتھ نہیں دے رہا۔ محبوب کی صحت متاثر ہوسکتی ہے یا کاروبار کی کوئی الجھن ہوسکتی ہے۔ بچوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ بیرون ملک سفر میں اچانک کام یابی مل سکتی ہے۔ آن لائن کام سے وابستہ افراد کے لیے اچھا ہفتہ ہے۔ 23 اور 25 کو اپنی صحت کا خیال رکھیں اور کسی سے الجھنے سے گریز کریں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
23 دسمبر کو بیرون ملک کام سے وابستہ افراد پر دباؤ لاسکتا ہے۔ نیند متاثر ہوسکتی ہے۔ 25 تاریخ کی شام اور 25 اور26 کی درمیانی شب سیاروں کا باہم منفی ٹکراؤ کیریئر، گھر اور آپ کی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔ آپ کو اپنے روزگار کے سلسلے میں سفر کرنا پڑسکتا ہے۔ ہفتہ یا اتوار کو بیرون ملک سے کوئی مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبر تا 22 دسمبر
پیر اور منگل کو کسی دوست سے وابستہ امید کچھ پوری ہوسکتی ہے۔ ایک دوست سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ ازدواجی ملاقات ہوسکتی ہے۔ ذہنی طور پر کچھ الجھاؤ ہوسکتا ہے، لیکن کوئی بڑی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ 25 اور 26 کے ایام کچھ جذباتی ہوسکتے ہیں اور نیند خراب ہوسکتی ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں آپ کے کیریئر کے حوالے سے کچھ اچھا ہونے جارہا ہے۔
برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
23 اور 24 دسمبر کو مالی حوالے سے ایک اچھا وقت ہے، لیکن ازدواجی حوالے سے کچھ گرمی سردی ہوسکتی ہے۔ 25 دسمبر کی شام کسی دوست کی منافقت سامنے آسکتی ہے جو کہ آپ کے مزاج کو درہم برہم کرسکتی ہے۔ خود پر قابو رکھیں اور رنجیدہ ہونے سے خود کو بچائیں۔ 28 اور 29 کو بیرون ملک سے فائدہ یا رابطہ ہوسکتا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
صحت کی معمولی خرابی کے باوجود 23 دسمبر کا دن اچھا نظر آتا ہے۔ بیرون ملک اور روحانی یعنی مذہبی امور میں آپ خود کو خوش بخت محسوس کریں گے۔ سفر اور ملاقاتیں ہوسکتی ہیں۔ زمین، بیرون ملک اور بڑے اداروں سے وابستہ افراد کے لیے اچھا وقت شروع ہورہا ہے۔ 25 دسمبر کو چاند عقرب میں ہوگا، چھوٹی سی بات دل میں درد جگا سکتی ہے۔ غصہ اعصاب کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
23 دسمبر کو بچوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ محبوب کا رویہ پریشان کرسکتا ہے۔ بچوں کو اعلٰی تعلیم کی راہ میں کچھ مسائل ہوسکتے ہیں۔ آپ کی مذہب سے وابستگی آپ کو جذبات اور جنون کے بہاؤ میں بہاسکتی ہے۔ 28 اور29 دسمبر آپ کے کیریئر میں ایک بہتر تبدیلی کی راہ ہم وار کرسکتے ہیں۔ 25 دسمبر کو محتاط رہیں۔ اپنے آپ کو حالات کے لیے تیار رکھیں۔