کراچی، گورنرہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے کی تقریب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شرکت

ایسا لگتا ہے جیسے آج عید ہو اور چاند رات ہو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیک کاٹا اور مہاجر ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اہم پیغامات دیے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ آج ہم اپنے اجداد کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور اپنے ثقافتی ورثے کو زندہ رکھیں گے۔

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے ہمراہ مہاجر کلچر ڈے کی خوشی میں کیک کاٹا۔

گورنر سندھ نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دیگر قومیتوں کے ثقافت کے دن منائے جاتے ہیں، جیسے کہ سندھی، بلوچ اور پختون، تو مہاجر ثقافت کے دن کو منانا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اردو بولنے والی آبادی کا 60 فیصد حصہ ہے، اس لیے مہاجر ثقافت ڈے منانے کی ضرورت ہے تاکہ اس ثقافت کی اہمیت کو تسلیم کیا جائے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہماری ثقافت اور تہذیب کو دل سے تسلیم کیا جائے، انہوں نے کہا کراچی کے 30 مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں۔

گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کرایا، جسے تقریب میں شریک افراد نے دل خوشی کے ساتھ دیکھا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "ایسا لگتا ہے جیسے آج عید ہو اور چاند رات ہو۔"

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر ایک موٹر سائیکل پر سفر بھی کیا، جس میں متحدہ قومی موومنٹ (MQM) کے رہنما فاروق ستار ان کے ہمراہ تھے۔

یہ تقریب مہاجر ثقافت کی اہمیت اور کراچی کی تنوع کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اس ثقافت کی روایات و خصوصیات کو سراہا۔

 

Load Next Story