’’مذاکرات کامیاب ہونے کے لیے شروع ہوئے ہیں‘‘

9 مئی اور پی ٹی آئی لازم وملزوم ہیں معافی تو مانگنی پڑے گی، عامر الیاس رانا


مانیٹرنگ ڈیسک December 24, 2024

لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہونے کیلیے شروع ہوئے ہیں، پچھلے ہفتے بیچ میں کچھ لگتا تھا کہ شاید ڈی ریل ہو جائیں گے نہیں ہو سکیں گے، کچھ چیزیں اس طرح کی ہو رہی تھیں لیکن پھر ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے رانا ثنا کی اس بات سے سو فیصد اتفاق ہے کہ یہ کامیاب ہوں گے بالکل ہوں گے۔

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ چیزیں کسی کے لیے ٹھیک اور کسی کے لیے خراب ہونے جا رہی ہیں، حکومت مانتی ہے یا نہیں مانتی حکومت کے اپنے ہاتھ میں کچھ ہو تو پھر یہ بات ہے کہ حکومت مانتی ہے یا نہیں مانتی۔

میں نے پچھلے پروگرام میں تھا کہ اعصاب کی جنگ تھی وہ عمران خان جیت چکے ہیں، یہ جو مذاکرات ہو رہے ہیں یہ خالی فوٹو سیشن ہے۔

تجزیہ کار عامرالیاس رانا نے کہا کہ 9 مئی اور پی ٹی آئی لازم وملزوم ہیں معافی تو مانگنی پڑے گی۔

پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے جو گھٹنے لگوانے تھے وہ انھیں لگوا سکی بلکہ ان کی قیادت 26 نومبر کو فرار ہو گئی، یہ کرلیا تو پھرمذاکرت کی کمیٹی بنی۔

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ بلآخر مذاکرات شروع ہونا بڑا خوش آئند ہے، اگر دونوں فریقین کی نیت ٹھیک ہے اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو پچھلے دو ڈھائی سال سے جو سیاسی ہیجان ہے اس کو کسی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ جیسے کہ کہا جا رہا ہے کہ پس پردہ بھی مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات کی کامیابی کے بہت زیادہ امکانات ہیں، دیکھنے میں بھی آ رہا ہے کہ یہ معاملات طے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، یہ دیکھنا پڑے گا کہ کیا حکومت پی ٹی آئی کی بانی کی رہائی،9 مئی، اور 26نومبر کے واقعات پر کمیشن کی شرائط مان لے گی؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں