پی ایس ایل10؛ پہلی پِک کس فرنچائز کے حصے میں آئی؟

تمام فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی


ویب ڈیسک December 24, 2024
انگلینڈ میں لیگ کے اضافی اخراجات و دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 ڈرافٹ کی ترتیب اور کیٹیگریز کا اعلان ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تمام 6 فرنچائزز مختلف کیٹیگریز میں اپنی باریوں کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

ڈرافٹ میں پہلے انتخاب کا حق لاہور قلندرز کو دیا گیا ہے جبکہ دوسرا نمبر اسلام آباد یونائیٹڈ، پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی اپنی باری لیں گے۔

تمام فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو چُنیں گی اور اپنا حتمی اسکواڈ مکمل کریں گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروادیا گیا

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 10 ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد شائقین کرکٹ کے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں حصہ لینے والے بہترین کھلاڑیوں کا ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر انتخاب کروانا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ پہلی بار پلیئر ڈرافٹس کی میزبانی گوادر کو مل گئی

دوسری جانب پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے ڈرافٹس کی میزبانی پہلی بار بلوچستان کے تاریخی شہر گوادر کو دی گئی ہے، جہاں پلئیر ڈرافٹس کی تقریب 11 جنوری 2025 بروز ہفتہ منعقد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں