اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 دسمبر سے8 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی


ویب ڈیسک December 24, 2024

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی 2 ہفتے کی تعطیلات کا آج سے آغاز ہوگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دفتری آرڈر کے مطابق ہائی کورٹ میں میں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق چھٹیوں کے دوران بھی موجود ہوں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی یکم جنوری سے 8 جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔ 

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 3 جنوری سے 8 جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔  جسٹس طارق جہانگیری 24 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹی پر ہوں گے جبکہ جسٹس بابر ستار 31 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر 31 دسمبر سے 8 جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔

دفتری آرڈر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آج سے آٹھ جنوری تک چھٹی پر ہوں گے۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز صرف آج چھٹی پر ہوں گے باقی دنوں میں موجود ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں