پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 65 ہوگئی

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال بچہ پولیو سے متاثر ہوا، حکام


ویب ڈیسک December 24, 2024
پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے ختم کرنے کےلیے قابل عمل اور پائیدار پلان طلب کر لیا گیا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آںے کے بعد رواں سال تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ڈیڑھ سال بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، صوبے میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا اور سندھ سے 18، 18 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے اب تک ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں