پشاور:
پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات انعقاد کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ سینٹ الیکشن کرانے کےلئے دائر کیا ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے 10 دسمبر کو اجلاس ہوا، ابھی تک اس پر مشاورت جاری ہے، مخصوص نشستوں کی رویوں پٹیشن سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے، اس کو بھی دیکھ رہے ہیں۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ہم آپ کو دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن کی استدعا نے کہا کہ ٹائم تھوڑا زیادہ کریں، اس پر تھوڑا وقت لگے گا، آپ بتائے کونسا تاریخ دیں۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس کیس کو زیرالتوا رکھیں ہم جواب جمع کرے گے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو ایسی کھلی چھوٹ بھی نہیں دے سکتے۔
پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔