صائم کن عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے

دورہ جنوبی افریقا میں 64.37 کی شاندار اوسط سے 2 سینچریاں اور ایک نصف سینچری بنائیں


ویب ڈیسک December 24, 2024

دورہ جنوبی افریقا میں اپنی شاندار پرفارمنس سے دھاک بٹھانے والے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے پروٹیز کیخلاف ایک سے زائد ون ڈے سینچریاں بنانے والے ایلیٹ کھلاڑیوں کو گروپ میں خود کو شامل کروالیا۔


جنوبی افریقا کیخلاف حالیہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں 2 سینچریاں اسکور کرکے نامور کرکٹرز کی فہرست میں اپنا نام بھی درج کروالیا ہے جس میں ڈیوڈ وارنر، فخر زمان اور جو روٹ شامل ہیں۔

تین میچز کی سیریز میں صائم ایوب نے 64.37 کی شاندار اوسط سے 2 سینچریاں اور ایک نصف سینچری بنائی۔

مزید پڑھیں: صائم کا انڈر-15 ٹیم کی نمائندگی کے وقت دیا گیا انٹرویو وائرل

نوجوان اوپنر نے محض 23 سال سے بھی کم عمر میں سابق کپتان سلمان بٹ اور کیوی کپتان کین ولیمسن جیسے کھلاڑیوں کیساتھ بھی جگہ پکی کرلی ہے۔

23 سال کی عمر سے پہلے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے کھلاڑی:

کوئنٹن ڈی کاک (جنوبی افریقہ) نے 52 میچوں میں 8 سنچریاں

رحمان اللہ گرباز (افغانستان) نے 46 میچوں میں 8 سنچریاں

سچن ٹنڈولکر (بھارت) نے 116 میچوں میں 8 سنچریاں

ویرات کوہلی (بھارت) نے 69 میچوں میں 7 سنچریاں

بابر اعظم (پاکستان) نے 32 میچوں میں 6 سنچریاں

احمد شہزاد (پاکستان) نے 51 میچوں میں 5 سنچریاں

صائم ایوب (پاکستان) نے 9 میچوں میں 3 سنچریاں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں