اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

آج کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا، بعد میں تیزی کے سبب انڈیکس کی سطح بحال ہو گئی


اسٹاف رپورٹر December 24, 2024

کراچی:

اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی مندی کے بعد تیزی کا رجحان ہے، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا  آغاز 551 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 113373 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب؛ انڈیکس کی  5سطحیں بحال

بعد ازاں پی ایس ایکس میں بتدریج تیزی آئی اور انڈیکس میں 397 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس سے  کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 114321 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی 5  سطحیں عبور ہو گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں