لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کی حوالگی کے لیے دائر ماں کی درخواست خارج کردی۔
بچوں کی حوالگی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ جسٹس طارق ندیم نے مانانوالہ کی رہائشی نبیلہ شہزادی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے خاتون کو گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیوں اپنا گھر برباد کرنا چاہتی ہیں۔ آپ لوگ صلح کرلیں اپنا گھر برباد نہ کریں۔ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہرزبیربشیر تشدد کرتا ہے خرچ نہیں دیتا۔ تشدد کرکے گھر سے نکال دیا اور بچے چھین لیے۔ زبیربشیر کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرا موکل بینک کا ملازم ہے اور بیوی کو بسانا چاہتا ہے۔