اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو دلائل دینے کیلئے آخری موقع دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مرکزی وکیل پیش نہ ہوئے جبکہ جونئیر وکیل نے الیکشن کمیشن سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کےلئے سیف اللہ ابڑو کو آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ سیف اللہ ابڑو پر ٹیکنو کریٹ کی مطلوبہ اہلیت پوری نہ ہونے اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے، سینیٹر شہادت اعوان کی درخواست پر چیئرمین سینیٹ نے ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوایا تھا۔