کراچی:
کورنگی ڈھائی نمبر ڈبلیو 22اسٹاپ کے قریب لاسی پاڑہ میں ایک گھر سے خاتون سمیت 5 افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گا۔
چھیپا حکام کے مطابق متاثرین کو ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ شاہین کے نام سے ہوئی ہے، جو بے ہوش ہونے والے دیگر افراد میں شامل فاروق کا والد تھا۔ فاروق کے علاوہ متاثرین میں اس کی اہلیہ 30 سالہ ریحانہ فاروق، ان کا ڈیڑھ سالہ بیٹا ہنزلہ، اور فاروق کے 2 بھائی عمیر اور نعمان شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شبہہ ہے کہ متاثرین کو کوئی زہریلی چیز کھلائی گئی ہو یا رات کے وقت گھر میں دھواں بھرنے کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہوئی ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید 2افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ڈاکٹرز کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
پولیس اور طبی حکام واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔