4 بچوں کی ماں کا سفاک قاتل گرفتار
چار بچوں کی ماں کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم غلام مرتضیٰ نے 4 بچوں کی ماں کو ورغلا کر شوہر سے طلاق کروائی اور شادی کا جھانسہ دیا۔ ملزم نے 4 ماہ خاتون کی عزت سے کھیلنے کے بعد اسے پھندا دے کر قتل کردیا۔
شرقپور میں نہتر کے کنارے سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کی۔ تمام وسائل بروئے کار لا کر ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او سمیت دیگر ٹیم کو شاباش دی۔