عمران خان سے بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں کی ملاقاتیں

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی ممبران کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے


ویب ڈیسک December 24, 2024
فائل: فوٹو

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکلا، بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کا دن ہے، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر قاضی انور، وکیل علی بخاری، وکیل علی اعجاز بٹر اڈیالہ جیل پہنچے۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا کے سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچیں، بشری بی بی کے سرکاری پروٹوکول کی کمانڈ ڈی ایس پی رینک کے افسر نے کی۔

بشری بی بی کی سیکیورٹی پر 12 مسلح سرکاری اہلکار تعینات تھے، سرکاری پروٹوکول میں 2 بلٹ پروف گاڑیاں دو ویگو ڈالے شامل تھے۔

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل داخلے کی اجازت مل گئی، بشریٰ بی بی بلٹ پروف گاڑی میں اڈیالہ جیل کے اندر گئیں اور ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، قاضی انور، فیصل چوہدری، خالد یوسف، بیرسٹر منصور اور مبشر ایڈووکیٹ کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی، تمام رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کی، وکلا نے کیسز پر تبادلہ خیال کیا جبکہ بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے معاملے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں