معروف بھارتی گلوکار کے گھر پر آگ لگ گئی، خاتون جھلس کر شدید زخمی

خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک December 24, 2024

بالی ووڈ کے معروف گلوکار شان کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی زد میں آکر ایک 80 سالہ خاتون کو شدید جھلس گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع فارچیون انکلیو عمارت کی 7 ویں منزل پر پیش آیا۔ گلوکار شان اس عمارت کی 11 ویں منزل پر رہائش پذیر ہیں۔

 آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ کو قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار شان نے اس حادثے پر اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آگ عمارت کی 7 ویں منزل پر لگی، لیکن میں اور میرے اہل خانہ 15 ویں منزل پر جا کر محفوظ رہے اور ریسکیو عملے کا انتظار کیا۔ ہم سب مکمل طور پر محفوظ ہیں۔‘

واضح رہے کہ فائیر بریگیڈ کی جانب سے بلڈنگ میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں