بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا، کوئٹہ میں پانی جم گیا

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری ریکارڈ، سڑکوں پر پھسلن کے سبب حادثات میں کئی افراد زخمی


ویب ڈیسک December 24, 2024

کوئٹہ:

بلوچستان میں شدید سردی کے باعث کوئٹہ میں سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا جب کہ زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 اور جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح نوکنڈی میں 2، چمن میں منفی ایک، سبی میں 3، تربت میں 8 ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 اور ژوب میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں موسم صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا جب کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں صبح سویرے پھسلن کے واقعات میں متعدد موٹر سائیکل و سائیکل سوار گر کر زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شدید ٹھنڈ کے باعث سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں