فوجی تنصیبات میں داخل ہوگے تو کیس ان کی عدالت، قانون کے تحت ہوگا، شرجیل میمن

میرے گھر میں گھس کر کوئی توڑ پھوڑ کرے تو مجھے دفاع کا حق ہے، سینیر وزیر سندھ


ویب ڈیسک December 24, 2024

سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات میں جو بھی ملوث ہیں وہ غلطی کا خمیازہ بھگتیں۔

ایکسپوسینٹر کراچی میں 18 ویں بلڈ ایشیاء نمائش میں سندھ کے سینیر وزیرشرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے گھر میں کوئی گھسے توڑ پھوڑ کرے تو مجھے دفاع کا حق حاصل ہے۔ فوجی تنصیبات میں داخل ہوگے تو کیس بھی ان کی عدالت اور قانون کے تحت ہوگا۔ ملٹری کورٹس پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔  پاکستان کے اندرونی معاملات میں باہر کی مداخلت درست نہیں۔ سیاست دانوں کے سیاسی کیسز مخصوص عدالتوں میں نہ چلیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت نے غیرملکیوں کے لئے ویزہ پالیسی کونرم کیا ہے ایسے میں ان کے لیے خصوصی قوانین بھی بنانے کی صرورت ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ہمیں فوکس کرناہے کہ اپنی مصنوعات کوعالمی سطح پرکیسے لے کرجاسکتے ہیں۔ شروع میں سندھ میں فسادات کروائے گئے جس سے سرمایہ کاری چلی گئی۔ دہشت گردی کے واقعات اور جرائم پر قابو پایا ہے۔ سازش کے تحت بزنس اور تجارتی سرگرمیوں کو باہر بھیجا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عارف علوی صاحب سے پوچھیں کہ آپ اقتدارمیں کیسے آئے اورصدر کیسے بنے۔ عارف صاحب جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا  لیڈرجیل میں رہے۔ ہیوی ٹریفک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کاحصول ملک بھرمیں آسان ہوگیاہے جونہیں ہونا چایئے۔ ٹرک ڈمپرآدھے سے زیادہ یہاں رجسٹرڈ نہیں ہوتے ہیں۔ 100 ای وی بسیں مزید آگئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں