گھر کے سابق مالک کی  چھوڑی گئی اشیا، نئی شفٹ ہونے والی فیملی کے وارے نیارے 

فیملی سوشل میڈیا پر ’ہالی ڈے فیملی‘ کے نام سے جانی جاتی ہے


ویب ڈیسک December 25, 2024

ایک ویسٹرن فیملی جس نے حال ہی میں ایک نیا گھر خریدا ہے، اس وقت دنگ رہ گئی جب انہوں نے دیکھا کہ سابق مالک مکان قیمتی چیزیں گھر میں ہی چھوڑ کر چلا گیا ہے۔

فیملی سوشل میڈیا پر ’ہالی ڈے فیملی‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ انہوں نے 1930 میں بنایا ہوا ایک گھر خریدا ہے اور اب اس کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں۔

گھر میں داخل ہونے کے بعد فیملی میں والدہ ایما اپنے سوشل میڈیا فالوورز کو ایک کمرے میں موجود اشیا دکھاتی ہے۔ وہ اپنا کیمرہ "لائبریری" روم کی طرف گھماتی ہیں جس میں شیلف پر فولڈرز، دفتری سازوسامان رکھے ہوتے ہیں لیکن خاص طور پر سی ڈیز کا ایک بہت بڑا مجموعہ بھی موجود ہوتا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ ہم باقاعدہ سی ڈیز کی دکان کھول سکتے ہیں۔ میں آپ کو دکھاتی ہوں کہ یہاں کتنی سی ڈیز ہیں۔ اس کے بعد خاتون نے مثال کے طور پر چند سی ڈیز دکھائیں جو سینکڑوں سی ڈیز میں سے تھیں اور جن پر باقاعدہ 58 اور 789 نمبر درج تھے۔

خاتون نے پھر کہا کہ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ بس اتنی ہی ہیں تو نہیں، باقی گیراج میں موجود ہیں۔

خاتون نے پھر اپنی "پسندیدہ" چیز کا انکشاف کیا جو انہیں ملی اور وہ ہے  ایک VHS پلیئر اور آڈیو کیسٹ ٹیپس۔

فالوورز نے نشاندہی کی یہ چیزیں بہت زیادہ رقم کی ہوسکتی ہیں۔

ایک ٹک ٹاک صارف کا کہنا تھا کہ یہ یقینی بنائیں کہ یہ ایک کلیکٹر کے ہاتھ ہی فروخت ہو نہ کہ کوئی ایسا شخص جو کم قیمت میں فائدہ اٹھائے اور اپنا منافع بنا لے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں