کبھی آپ کو سننے کو ملے کہ آج دوپہر کے کھانے میں کیڑے ہیں؟ ۔ ۔ ۔ ۔ یقیناً الٹی آنا آپ کا پہلا ردعمل ہوگا. لیکن محققین کے مطابق یہ کیڑے پروٹین کا بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
ہمیں اپنی خوراک میں پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ پھلیاں، انڈے یا گوشت جیسے ذرائع سے آتا ہے۔ اگرچہ گوشت میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن ماہرین کے مطابق کچھ کیڑوں میں پروٹین جانوروں کے گوشت جیسے گائے کے گوشت، مچھلی یا چکن سے زیادہ صحت بخش ہو سکتا ہے۔
کیڑے پروٹین کا ایک صحت مند اور پائیدار ذریعہ ہیں۔ اسی لیے ماہرینِ غذائیت پروٹین کو کیڑوں سے اخذ کرنے اور پھر اسے پاؤڈر میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ اب کیڑوں کے شوقین افراد کو کیڑے کے سر یا پاؤں کو کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
یہ نیا طریقہ، اگر یہ کامیاب ہو جاتا ہے، تو کیڑوں پر مبنی ایک الگ ہی خوراک کے امکانات کھول سکتا ہے۔
صرف یہی نہیں، مزید یہ کہ کیڑوں کی فارمنگ بھی دنیا کے لیے دیگر اقسام کے مویشیوں کے مقابلے میں فائدہ مند ہے۔ اس میں زمین، پانی اور توانائی کم استعمال ہوتی ہے۔ اور یہ کم گرین ہاؤس گیسیں پیدا کرتا ہے، جیسے میتھین۔