خاقان شاہنواز کا کرینہ کپور کی عمر پر تبصرہ، اداکارہ کے مداح بھڑک گئے

کرینہ کپور نے ان تبصروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا بلکہ اپنی فیملی کے ساتھ کرسمس کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو محظوظ کیا


ویب ڈیسک December 24, 2024

پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز کو بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور خان کے بارے میں حالیہ تبصرے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے یہ ریمارکس نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کرینہ کے مداحوں کو ناراض کر گئے ہیں۔

نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران ایک مداح نے خواہش ظاہر کی کہ وہ خاقان کو کرینہ کپور کے ساتھ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس پر خاقان نے مذاق میں جواب دیا، "میں ان کا بیٹا بن سکتا ہوں۔ ہاں، میں یقینی طور پر ان کا بیٹا بن سکتا ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "جب وی میٹ" کی اسٹار ان سے کافی بڑی ہیں، اس لیے وہ صرف ان کے بیٹے کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

خاقان کے ان تبصروں نے کرینہ کپور کے مداحوں کو بھڑکا دیا، جنہوں نے فوراً سوشل میڈیا پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا، "کرینہ کو پتہ بھی نہیں ہوگا کہ یہ کون ہے، میں نے بھی اس کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا۔"

ایک اور تبصرہ تھا، "یہ شخص خود کو کچھ زیادہ ہی سمجھ رہا ہے۔" انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے اس کلپ پر غصے بھرے کمنٹس کی بھرمار ہو گئی ہے، جس نے مزید تنازع کو ہوا دی۔

دوسری جانب کرینہ کپور نے ان تبصروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا بلکہ اپنی فیملی کے ساتھ کرسمس کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو محظوظ کیا۔ ایک تصویر میں سیف علی خان خشک درختوں کے درمیان چل رہے ہیں، جسے کرینہ نے ریڈ ہارٹ ایموجی کے ساتھ پوسٹ کیا۔

 

دوسری تصویر میں ان کے بیٹے تیمور کو ایک خوبصورت سجے ہوئے کرسمس ٹری کے سامنے دکھایا گیا، جس پر کرینہ نے لکھا، "میرا بیٹا" اور ساتھ میں ریڈ ہارٹ ایموجی لگایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں