زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 08پیسے کی کمی سے 279روپے 51پیسے کی سطح پر بند ہوئی


احتشام مفتی December 24, 2024

کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

حکومت کی جانب سے مختصر دورانیے کے ملٹی لیٹرل و بائی لیٹرل قرضوں کے حصول کے رحجان، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں تسلسل سے اضافے اور بیرونی قرضوں و سود کی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کے رحجان کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

مثبت معاشی اشاریوں، چین سمیت دیگر ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری دلچسپی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 31پیسے کی کمی سے 278روپے 25پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 278 روپے 47پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 08پیسے کی کمی سے 279روپے 51پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں