پریا ایٹلی کا بالی ووڈ میں بطور پروڈیوسر ڈیبیو: ’بیبی جون‘ کے ساتھ خواب حقیقت بن گیا

دیگر نمایاں اداکاروں میں کیرتی سریش، وامیکا گبی، جیکی شیروف اور سلمان خان (کیمیو کردار میں) شامل ہیں


ویب ڈیسک December 24, 2024

مشہور پروڈیوسر جوڑی ایٹلی اور پریا ایٹلی بالی ووڈ میں اپنے پروڈکشن ڈیبیو کے لیے تیار ہیں اور ان کی نئی فلم ’بیبی جون‘ 25 دسمبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

یہ ایک ایکشن فلم ہے، جس میں ورون دھون مرکزی کردار میں ہیں، اور دیگر نمایاں اداکاروں میں کیرتی سریش، وامیکا گبی، جیکی شراف اور سلمان خان (کیمیو کردار میں) شامل ہیں۔

فلم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں، پریا ایٹلی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ ہمارے لیے خواب کے سچ ہونے جیسا لمحہ ہے۔ یہ بالی ووڈ میں ہماری پہلی فلم ہے، اور ہم بہت خوش ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا،"ہم مراد کھیتانی اور ورون دھون کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔"

پریا نے اپنے شوہر ایٹلی کا بھی شکریہ ادا کیا اور فلم کے ڈائریکٹر کیلیس کو ایک خاندان کے فرد کے طور پر پیش کیا، جو ان کے ساتھ اس پوری فلمی سفر میں موجود رہے۔

’بیبی جون‘ دراصل تمل فلم ’تھیری‘ کا ری میک ہے، جسے ایٹلی نے خود ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم کی ہدایتکاری کیلیس نے دی ہے، اور اسے اے فار ایپل پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔
یہ فلم ورون دھون کے ایکشن سے بھرپور پرفارمنس کے لیے پہلے ہی کافی چرچے میں ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں