جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے


ویب ڈیسک December 24, 2024

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا۔ 

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری آئین کے آرٹیکل 196 کے کی گئی ہے وہ 25 دسمبر سے قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ 

جسٹس علی باقر نجفی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں