سوات اور گرد و نواح میں 4.2 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا علاقہ تھا، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا


ویب ڈیسک December 24, 2024

سوات:

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات اور اُس کے گرد نواح میں زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، جس سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مینگورہ سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 225 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی تاہم زمین لرزنے پر شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے۔

ریسکیو 1122 اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ٹیمیں کو احتیاطً الرٹ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں