لاہور میں شوہر کا محبوبہ کے ساتھ مل کر بیوی پر بدترین تشدد، گلہ کاٹنے کی کوشش

سمن آباد میں عامر اقبال نامی شخص نے ثوبیہ کے ساتھ ملکر بیوی پر تشدد کیا، ایف آئی آر درج


ثاقب سلیم December 24, 2024
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے سمن آباد میں شوہر نے اپنی خاتون دوست کے ساتھ اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمن آباد کی رہائشی شوہر نے اپنی خاتون دوست کے ساتھ گھر پر آکر اہلیہ رشنا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اُن کا چہرہ، آنکھیں بری طرح سے زخمی ہوگئیں۔

شوہر نے تھپڑ اور گھونسوں سے چہرے اور آنکھوں پر مارا جبکہ بیوی پر چھری سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گردن اور ہاتھ زخمی ہوئے۔

وومن ریس کورس پولیس نے خاتون رشنا کی درخواست پر شوہر عامر اقبال اور ثوبیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ شوہر عامر اقبال کے اس کی دوست صوبیہ کے ساتھ تعلقات ہیں اور خاتون دوست اکثر گھر آ جاتی ہے، میں نے جب اُسے روکنے کی کوشش کی تو گھر میں شوہر نے جھگڑا کیا۔

ایف آئی آر میں متاثرہ نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے شوہر اور صوبیہ مجھے ایک گھنٹے تک مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں