امریکی ایئر لائن کو اچانک پروازیں کیوں روکنا پڑیں؟

یہ وقفہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا


ویب ڈیسک December 24, 2024

امیریکن ایئرلائنز نے کرسمس سے ایک روز قبل تکنیکی مسائل کی وجہ سے قلیل مدت کے لیے ملک بھر میں اپنی پروازیں گراؤنڈ کردیں۔

ایئرلائنز کے مطابق کرسمس ایوننگ کی صبح پروازوں کو بزنس ایئر ٹریفک پر دباؤ کی وجہ سے گراؤنڈ کیا گیا۔

یہ قلیل گراؤنڈ اسٹاپ ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم کے مطابق صبح 7 بج کر 55 منٹ کے قریب ختم کیا گیا۔ تاہم، امیریکن ایئرلائنز کی جانب سے اس تکنیکی مسائلے کے متعلق نہ ہی تفصیلات دی گئیں نہ ہی بتایا گیا کہ اس مسئلے سے کتنی پروازیں متاثر ہوئیں۔

اس اسٹاپ کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹے کا تھا جس کے بعد امیریکن ایئرلائنز کے مسافروں کو دوبارہ جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

ایئرلائنز نے مسافروں سے تاخیر اور تکلیف کا سامنا کرنے پر معذرت بھی طلب کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں