کراچی میں اگلے دو روز یخ بستہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

اگلے دور روز میں کم سے کم درجہ حرارت 10 تا 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


آفتاب خان December 24, 2024
—فائل فوٹو

کراچی:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں اگلے دو روز تک تیز یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر میں دن بھر معمول سے تیز بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گز شتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری کم ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے، منگل کو ایک مرتبہ پھر ہواوں کی رفتار بڑھ گئی ہے۔

شہرمیں چلنے والی ہواوں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، جس کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری کمی ہوئی۔

صبح کے وقت سرکاری ڈیٹا کے حامل ویدر اسٹیشن پر کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری رہا جبکہ بن قاسم کے ویدر اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 1۔11ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت خیرپور میں 5.5 ڈگری رہا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم خشک و خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کو وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 تا 12 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں