راولپنڈی موٹروے پر ہکلہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہکلہ انٹرچینج پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی۔
گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے تین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام کیے اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
موقع پر موجود عینی شاہدین نے بھی تصدیق کی کہ گاڑی حد رفتار سے زیادہ تھی جس کے باعث وہ کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی۔