باسمتی چاول کے حقوق پاکستان سے واپس لینے کیلیے بھارت یورپی عدالت پہنچ گیا

بھارت نے یورپی یونین کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے


ویب ڈیسک December 25, 2024

بھارت نے باسمتی چاول کو اپنا پروڈکٹ قرار دلوانے اور شناخت پاکستان سے واپس دلوانے کیلیے یورپی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

اس سے قبل یورپی یونین نے بھارت کی درخواست کو مسترد کر کے باسمتی چاول کو پاکستان کی شناخت و پروڈکٹ قرار دیا تھا۔

اب ہندوستان نے اس فیصلے کو چلینج کرنے اور باسمتی چاول کی ملکیت حاصل کرنے کیلیے یورپی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

یورپی یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کی رسائی اسلام آباد کے ساتھ اس کے بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچائے گی۔

واضح رہے کہ چاولوں کی اقسام میں باسمتی کو منفرد حیثیت حاصل ہے اور اس کو بریانی، پلاؤ کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں پکوان باسمتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور بھی ہیں۔

ویسے تو یہ چاول پاکستان اور بھارت دونوں میں پیدا ہوتا ہے اور یورپ میں اس کی برآمد دونوں ممالک کی جانب سے ہوتی ہے لیکن بھارت کی جانب سے باسمتی چاول کو اپنے ٹرید مارک کے طور پر منسلک کرنے کی کوششوں میں لگا رہا ہے جس پر اُسے ایک بار پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت کے اس عمل سے پاکستان میں نہ صرف چاول کی پیداوار بلکہ پاکستان کی برآمدی منڈی کو بڑا دھچکہ لگنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں