بورڈگیم کے دیوانے شخص نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

نیل اسکالن نے مونوپولی بورڈ گیم جمع کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے


ویب ڈیسک December 25, 2024

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک بورڈ گیم کے دیوانے نے مونوپولی بورڈ گیم جمع کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

مختلف مونوپولی ایڈیشنز جمع کرنے والے نیل اسکالن نے 2016 میں 1677 گیمز جمع کر کے ریکارڈ بنا یا جس کو بعد میں 2017 میں 1999 گیمز اور 2018 میں 2249 گیمز جمع کر کے ریکارڈ بنایا۔

اس بار انہوں نے 4379 گیمز اکٹھے کر کے اپنے ورلڈ ریاکرڈ کی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے نیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسٹنڈرڈ سیٹ سے اس کا آغاز کیا تھا۔ جس کے بعد مختلف ممالک کے سفر کے دوران انہوں نے مختلف سیٹ جمع کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں