عامر خان بھی ’’اخلاقی برائیوں‘‘ کا شکار نکلے

اداکار نے ماضی میں شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہونے کا اعتراف کیا ہے

بالی ووٖڈ کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور عامر خان بھی ذاتی زندگی میں ’’اخلاقی برائیوں‘‘ کا شکار نکلے۔

بالی ووڈ اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ذاتی زندگی میں اخلاقی طور پر پرفیکٹ نہیں رہے ہیں بلکہ انھوں نے ماضی میں شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اداکار عامر خان حال ہی میں ایک شو میں شریک تھے جہاں انھوں نے اپنی پرانی بری عادتوں پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں پائپ پینے اور شراب نوشی کی عادت میں مبتلا تھے اور زندگی میں نظم و ضبط کے بھی پابند نہیں تھے۔

اداکار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ فلموں میں کام کے دوران ان کی ذاتی زندگی سب سے زیادہ بے قاعدگی کا شکار ہوتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایسا نہیں تھا کہ میں سیٹ پر لیٹ آتا تھا، وہاں تو میں وقت پر پہنچ جاتا تھا لیکن میں اپنی نجی زندگی میں بے قاعدگی کا شکار ہوجاتا تھا‘‘۔

عامر خان نے اپنی بری عادتوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’پائپ تو میں اب بھی پیتا ہوں لیکن اب میں نے شراب پینی چھوڑ دی ہے۔ لیکن ایک وقت ایسا تھا جب میں پیتا تھا تو رات بھر پیتا رہتا تھا‘‘۔

عادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'پائپ تو میں اب بھی پیتا ہوں، اب میں نے شراب پینی چھوڑ دی ہے لیکن ایک وقت تھا جب میں پیتا تھا اور جب میں پیتا تھا تو رات بھر پیتا رہتا تھا'۔

مسٹر پرفیکٹ نے پروگرام میں گفتگو کے دوران خود کو شدت پسند بھی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میں جو کررہا ہوں وہ غلط ہے لیکن میں خود کو روک نہیں پاتا‘‘۔

Load Next Story