کراچی: چار ارب 44 کروڑ مالیت کی ممنوعہ اور اسمگل شدہ اشیا نذر آتش

تلف کی گئی اشیا میں شراب کی ہزاروں بوتلیں، سگریٹ، گٹکا، چھالیہ و دیگر سامان شامل


احتشام مفتی December 25, 2024

کراچی:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 4 ارب 44 کروڑ مالیت کی ضبط شدہ ممنوعہ اور اسمگل شدہ اشیاء تلف کردیں۔ 

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے تحت اشیاء کو تلف/نذر آتش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس رینجرز اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر 2 ارب 63 کروڑ سے زائد مالیت کی 5 ہزار کلو گرام منشیات نذر آتش کی گئی۔

اڑتالیس کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی 26 ہزار بوتلیں، 44 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی 5 لاکھ کلوگرام مضرِ صحت چھالیہ بھی تلف کردی گئیں جبکہ 33 کروڑ 28 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کا 27 ہزار کلوگرام انڈین گٹکا نذر آتش کیا گیا۔

چار کروڑ 6 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی 47 ہزار 460 کلو گرام مضرِ صحت میٹھی چھالیہ بھی نذر آتش کی گئی۔ تین کروڑ 92 لاکھ روپے مالیت کا 32 ہزار کلوگرام چائنیز سالٹ اجینوموتو نذر آتش کیا گیا۔ 36 کروڑ 28 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے 1 لاکھ 1 ہزار کارٹن غیر ملکی سگریٹ جلائے گئے۔

 92 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی 1870 کلوگرام نسوار تلف کردی گئی، 61 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا 1400 کلوگرام شیشہ فلیور بھی تلف کردی گئی۔

57 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی ممنوعہ زائد المیعاد ادویات کو بھی تلف کردیا گیا، 20 کروڑ 68 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی کاسمیٹکس اور منیاری کا سامان تلف کیا گیا، 20 لاکھ روپے کی زائد المیعاد اشیاء خور و نوش بھی تلف کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں