جاسوسی کا الزام، امریکی شہری کو روس میں 15 برس قید

یوجین سپیکٹر اس وقت روس میں رشوت ستانی کے الزام میں ساڑھے 3 برس کی قید کاٹ رہے ہیں

روس کی عدالت نے امریکی شہری یوجین سپیکٹر کو جاسوسی کے الزام میں 15 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی شہری یوجین سپیکٹر کو گزشتہ برس اگست میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یوجین سپیکٹر اس وقت روس میں رشوت ستانی کے الزام میں ساڑھے 3 برس کی قید کاٹ رہے ہیں۔

روس میں پیدا ہونے والے یوجین سپیکٹر امریکا منتقل ہو گئے تھے۔ 2021 میں رشوت کیس میں گرفتاری سے قبل کینسر کے علاج کے لیے ادویات تیار کرنے میں مہارت رکھنے والی کمپنی میڈپولیمرپرام گروپ کے بورڈ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ یوجین سپیکٹر نے اپنے پہلے کیس سے متعلق عدالت میں مقدمے کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے روس کے سابق نائب وزیراعظم کے معاون کو رشوت دینے میں مدد کی تھی۔

Load Next Story