پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے میڈلسٹ کھلاڑیوں کیلئے انعامی رقم میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سمر ونٹر اور پیرا اولمپکس گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو اب ایک کروڑ روپے انعام ملے گا۔ اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر 75 لاکھ اور کانسی کے تمغے پر 50 لاکھ انعام ہوگا۔
ایشین گیمز کے گولڈمیڈلسٹ کو 75 لاکھ، سلور میڈلسٹ کو 50 لاکھ، برانز میڈلسٹ کو 30 لاکھ ملا کریں گے۔
کامن ویلیتھ گیمز میں سونےکا تمغہ جیتنے پر 50 لاکھ، چاندی کے تمغے پر 30 اور کانسی کے میڈل پر 20 لاکھ انعام ہوگا۔
مزید پڑھیں: اولمپکس میں شریک یوگنڈا کی اتھلیٹ کو بوائے فرینڈ نے آگ لگادی
اسی طرح اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کیلئے 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے جبکہ بلائند ورلڈ گیمز اور ڈیف اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ کو 20 لاکھ، 10 لاکھ اور 5 لاکھ کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمزکے انفرادی گولڈ میڈل ونرز کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ کیش ایوارڈ پالیسی کے تحت تمام میڈلسٹس کو گولڈ کارڈ بھی جاری ہوگا جو اس کارڈ کے ذریعے پی ایس بی اور کوچنگ سینٹرز کی تمام سہولیات پاسکے گا۔
مزید پڑھیں: نامناسب ماحول پیراگوئے کی خاتون تیراک کو اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا
پی ایس بی اور کوچنگ سینٹرز کے ہوسٹلز میں 20 دن کےمفت قیام کی سہولت بھی ہوگی۔
ترجمان پی ایس بی کے مطابق انعامی رقم بڑھانے سمیت دوسری تمام سہولیات کی منطوری 4 دسمبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔