اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات کی فراہمی، مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لئے مختص کر دیا گیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم کی ہدایت پر پارا چنار کے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کی ایمرجنسی طبی ضروریات کو پورا کرنے حوالے سے ادویات پارا چنار پہنچانے کے حوالے سے یہ اہم ریلیف آپریشن کر رہا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر 500 کلو گرام ادویات لے کر پہلا ہیلی کاپٹر فلائیٹ آج پارا چنار پہنچا جہاں سے واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر 4 مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے اسلام آباد لیکر آیا۔
دوسرا ہیلی کاپٹر آج دوپہر مزید 500 کلو گرام ادویات لے کر اسلام آباد سے پارا چنار کے لیے روانہ ہو چکا ہے اور واپسی پر مریضوں کو اسلام آباد کے کر آئے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پارا چنار اور خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔