خواتین کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والا جعلی پیر گرفتار

زیادتی کی ویڈیوز کی یو ایس بی بھی برآمد کرلی گئی، پولیس


ویب ڈیسک December 25, 2024

بھکر:

خواتین کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیوز بنانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اللہ بخش نامی جعلی پیر کو شیر گڑھ کے علاقے سے گرفتار کرکے پولیس مدعیت میں تھانہ حیدر آباد تھل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق جعلی پیر خاوند کو منانے، اولاد حاصل کرنے اور مطلوبہ محبوب سے شادی کرنے کے مقاصد حاصل کرنے والی خواتین کو جادو ٹونہ کا کہہ کر ورغلاتا تھا۔

جعلی پیر زیادتی کے دوران خواتین کی ویڈیوز بھی بناتا تھا، زیادتی کی ویڈیوز کی یو ایس بی بھی برآمد کرلی گئی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں